(ما نیٹرنگ ڈیسک)کچھ سال پہلے چاند نواب کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ عید کے موقع پر ان کی سادہ سی ویڈیو انہیں اس قدر مقبول کر دے گی اور وہ سپر سٹار بن جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ آمنہ الیاس کو ویڈیو وا ئرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید
تفصیلات کے مطابق عید پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے پردیسیوں کی کوریج کرتے ہوئے عوام چاند نواب کے آگے سے گزر رہے تھے، اور چاند نواب کی ریکارڈنگ بار بار خراب ہو رہی تھی جس پر وہ غصہ ہو رہے تھے ۔ان کا یہ کلپ سو شل میڈیا پر اس قدر مشہور ہوا کہ اسے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں کاپی کیا گیا اور اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا کردار ادا کرتے ہوئے اسی منظر کو فلم میں دہرایا۔اب اس ویڈیو کو نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔ اور اس کی ایک اندا زے کے مطابق نیلامی ایک کروڑ سے زائد روپے سے شروع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی
ویڈیو کی ڈسکرپشن میں لکھا گیاکہ میں چاند نواب صحافت سے وابستہ رپورٹر ہوں ، سال 2008 میں یوٹیوب پر میری ویڈیو سامنے آئی جس میں میں ایک ریلوے سٹیشن پر عید کے تہوار کی خبر دے رہا ہوں ، میری جھنجھلاہٹ ، غصے پر مبنی تاثرات کو فیس بک پر لاکھوں ویوز ملے اور وہ ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ سال 2016 میں میری مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب فلمساز کبیر خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین صدیقی کی صورت میں میرا کردار تخلیق کیا ، اس سے مجھے راتوں رات شہرت ملی۔
یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل