(24 نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نوجوان نے 13 سال کی بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم کو گرفتار کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 18 سالہ نوجوان نے 13 سالہ کی بچی کو ملنے کیلئے بلایا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔پولیس کے مطابق واقعہ سیف المری گوٹھ میں پیش آیا، لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی میں دوستی تھی، لڑکے نے لڑکی کو ملنے کے بلایا اور اس سے زیادتی کی۔پولیس کے مطابق لڑکی کی گرفتاری کے فوری بعد والدین نے چھڑانے کیلئے دباؤ ڈالا، لڑکے کے والدین کہتے ہیں ہم دونوں کی شادی کروادیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فحش فلموں کی لت،16 سالہ لڑکی حاملہ، چھوٹے بھائی سے تعلقات تھے
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکے کی عمر 18 سال اور لڑکی 13 سال ہے، قانونی طور پر بھی دونوں کی شادی ممکن نہیں ہے، متاثرہ لڑکی کو بیان کیلئے طلب کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا، رپورٹ مثبت آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ادا کا رہ آمنہ الیاس کو ویڈیو وا ئرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید