طالبان نے امریکی یوایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پرواز کرکے دنیا کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)طالبان نے امریکی یوایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پرواز کرکے دنیا کو حیران کردیا،پرواز کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بی بی سی اردو کی رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے پاس اب امریکی جنگی طیارے اور گاڑیاں تو آگئیں لیکن کیا وہ انہیں استعمال کر سکتے ہیں؟حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح طالبان جنگجوو¿ں نے قندھار ایئرپورٹ پر امریکی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کی ایک نمائشی پرواز کی ہے۔
اس ویڈیو نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اب طالبان کوئی گنوار سپاہیوں کا گروہ نہیں جو ٹوٹے پھوٹے پک اپ ٹرکوں پر کلاشنکوف اور رائفلیں لے کر گھوم رہے ہوں۔
ویڈیو نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیاہے کہ طالبان کے پاس تربیت یافتہ افرادی قوت ہے جو جدید ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان کے استعمال سے بخوبی آشنا ہیں ۔
طالبان قندھار میں یو ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر چلاتے ہوئے pic.twitter.com/DCFYLD7R8U
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 30, 2021
یہ بھی پڑھیں: منڈپ میں دلہن نے پہلے پنڈت پھردلہا کو تھپڑ رسید کر دیا۔۔۔۔