(ویب ڈیسک)طالبان کے افغانستان پرقبضے کے بعد سے ابتک 1500 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ملالئی میٹرنٹی ہسپتال پھر سے فعال ہو گیا،طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد کچھ خواتین ڈاکٹروں نے اپنی نوکری چھوڑ دی ، لیکن اب وہ اپنی نوکریوں کو لوٹ رہی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں میں 1500 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان پر قبضے کے بعدطالبان رہنماؤں نے کابل کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے اور تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔طالبان نے لیڈی ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ آپ اس قوم کا سرمایہ ہیں، ہماری بہنیں بیٹیاں ہیں،آپ کو صرف یہ بتانے آیا ہوں کہ اطمینان و سکون سے بلاخوف و خطر اپنا کام جاری رکھیں، ہم آپ کی حفاظت اور ہر قسم کی آسانیاں فراہم کرنے کیلئے ہر لمحے موجود ہیں۔
طالبان رہنماﺅں کاکہناتھا کہ خواتین ڈاکٹر اپنی طبی خدمات اور میڈیکل طالبات اپنے اداروں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں،ان کے وقار کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے امریکی یوایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پرواز کرکے دنیا کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل