کابل ایئرپورٹ پر حملے کا اب بھی خطرہ ہے ،ترجمان پینٹاگون 

Aug 30, 2021 | 20:46:PM
 کابل ایئرپورٹ پر حملے کا اب بھی خطرہ ہے ،ترجمان پینٹاگون 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان پینٹاگون نے کہاہے کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کا اب بھی خطرہ ہے ،کابل ایئرپورٹ سمیت سکیورٹی پر طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے کہاہے کہ 5400 امریکی شہریوں سمیت 1 لاکھ 22 ہزار افراد کا انخلا کر چکے ہیں ،افغانستان میں آپریشن جلد ختم ہوجائے گا،پینٹاگون ترجمان نے کہاکہ ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات کو مسترد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ،ایئرپورٹ پر 5 راکٹ داغے گئے جو تمام کامیابی سے ناکام بنائے گئے ۔
ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں تمام آپریشن بہت جلد ختم کردیں گے،کابل ایئرپورٹ کے اطراف میزائل حملوں سے انخلا کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے امریکی یوایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پرواز کرکے دنیا کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل