سابق مس انڈیا یونیورس کاشلپا شیٹھی کے شوہر پر نشہ پلا کر غیر اخلاقی فلم بنانے کا الزام 

Aug 30, 2021 | 22:28:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)مس انڈیا یونیورس 2019 رہی پری عرف پرینکا پاسوان نے کہا ہے کہ میں ایک ماڈل ہوں اور اس ناطے میں وہاں کام کی تلاش میں گئی تھی ۔ وہاں نشہ پلاکر میری غیر اخلاقی  ویڈیو بنا ئی گئی۔نشہ کا مجھے بعد میں پتا چلا۔ یہ بات میں نے شوہر نیرج کو بھی بتائی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق سا بق مس انڈیا یونیورس پری عرف پرینکا پاسوان کے سسرال والوں نے پری پر پورن فلم میں کام کرنے کا الزام لگایا  ۔ پری کے مطابق جہیز استحصال کا کیس درج کرانے کی وجہ سے سسرال والے اس کو بدنام کرنے کیلئے اس بات کو اچھال رہے ہیں جبکہ وہ اس سلسلہ میں ممبئی میں کیس درج کراچکی ہیں ۔

 پری عرف پرینکا پاسوان کی شادی مئی 2021 میں دھنباد کے کتراس کے رہنے والے نیرج کمار سے ہوئی تھی ۔ دونوں میں شناخت فیس بک کے ذریعہ ہوئی ۔ پھر دونوں نے شادی کرلی ، لیکن اب اس رشتے میں تلخی آگئی ہے ۔ دونوں جانب سے الزام تراشیوں کا دور جاری ہے ۔ پری پاسوان نے سسرال والوں پر کتراس تھانہ میں جہیز استحصال کا کیس درج کرایا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر نیرج کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا  ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ثنا جاویدکےبولڈ فو ٹو شو ٹ پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اب پری کے سسرال والوں نے اپنی بہو پر سنگین الزام لگاتے ہوئے پورن فلم میں کام کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ سسرال والوں کے مطابق یہ بات انہیں شادی سے پہلے ہی پتہ چلی تھی ، اس لئے وہ  شادی سے انکار کررہے تھے ، لیکن انہیں ڈرا دھمکا کر یہ شادی کرائی گئی ۔سسرال والوں کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پری نے کہا کہ نیرج کے ساتھ شادی سے پہلے اس کی ایک بیٹی تھی ، جس کے متعلق  اس نے نیرج کو بتا دیا تھا ۔ شادی سے پہلے نیرج اس کے گھر آتے جاتے تھے اور بچی کے ساتھ کھیلتے بھی تھے ۔ اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود ہیں ۔ پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد میں نے نیرج سے دوسری شادی کی ۔راج کندرا پروڈکشن ہاوس میں غیر اخلاقی فلم میں کام کرنے کے سوال پر پری نے کہا کہ میں ایک ماڈل ہوں اور اس ناطے میں وہاں کام کی تلاش میں گئی تھی ۔ وہاں میری غیر اخلاقی ویڈیو بنائی گئی۔ یہ بات میں نے شوہر نیرج کو بھی بتائی تھی ۔ اب اس کے ذریعہ جہیز مانگنے کا کیس درج کرانے پر سسرال والوں کی طرف سے اس کو بدنام کرنے کیلئے پورن فلم والی بات اچھالی جارہی ہے جبکہ وہ خود ایک متاثرہ ہیں اور ممبئی میں کیس درج کراچکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی

مزیدخبریں