ابرار الحق کی مائوں پر تنقید :اداکارہ نادیہ حسین برہم، کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین گلوکار ابرار الحق کی جانب سے ماﺅں پر کی جانے والی تنقید پر برہم ہو گئیں اور کھری کھری سنا دیں۔
اداکارہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بے شک بچوں کو سلاتے ہوئے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا بہترین عمل ہے مگر آج کے دور میں ٹیکنالوجی اور موبائل فون کے استعمال کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
View this post on Instagram
نادیہ حسین کا مزید کہناتھا کہ آج کی مائیں اپنے بچوں کیلئے جو طریقہ استعمال کرتی ہیں اس کا ماضی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا،ہمارے مسائل مختلف ہیں اور ماضی میں خواتین کو مختلف مسائل کا سامناتھا۔مگر ٹیکنالوجی اور موبائل کے استعمال کو ماﺅں کی قابلیت جانچنے کے پیمانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ ابرار الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی تربیت کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ہماری ماں ہمیں کلمہ سناتی تھی اور آج کل کے بچے کو فون ہاتھ میں دے کر بے بی شارک لگا دیا جاتا ہے۔ابرار الحق pic.twitter.com/hly9HRacvP
— Trends Pakistan (@TrendsPaak) August 27, 2021
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثنا جاویدکےبولڈ فو ٹو شو ٹ پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید