کانگریس کا مودی حکومت پر مسلمانوں اور دلتوں پر ظلم کرنے کا الزام

Aug 30, 2021 | 23:15:PM
کانگریس کا مودی حکومت پر مسلمانوں اور دلتوں پر ظلم کرنے کا الزام
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے حکومت پر  مسلمانوں اور دلتوں پر ظلم کرنے کا الزام لگایا اور پوچھا کہ کیا مودی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 15 اور آرٹیکل 25 کو بھی فروخت کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق راہول گاندھی نے حکومت پر تقسیم اور حکمرانی کی پالیسی پر عمل کرنے کا الزام عائد کیا اور سوال کیا کہ کیا اس حکومت نے شہریوں کو آزادی کا حق دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 15 اور 25 کو بھی فروخت کیا ہے۔ اس کے ساتھ اس نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک شخص کو ٹرک کے پیچھے گھسیٹا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں  کچھ نوجوان کہہ رہے ہیں کہ ہم سے زبردستی 'جے شری رام' کہنے کو کہا جا رہا ہے۔اس ویڈیو کی بنیاد پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سابق کانگریس صدر نے ٹویٹ کیا کہ "آئین کے آرٹیکل 15 اور 25 بھی فروخت ہوچکے ہیں۔کانگریس نے اپنے آفیشل ہینڈل پر بھی ٹویٹ کیاکہ "بی جے پی کے نفرت انگیز نظریے نے سماج میں نفرت بڑھا دی ہے ، جس کے نتیجے میں ذات پات پر مبنی مظالم میں اضافہ ہوگیاہے۔ بی جے پی کا نفرت انگیز نظریہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کابل ایئرپورٹ پر حملے کا اب بھی خطرہ ہے ،ترجمان پینٹاگون