(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور بھارت سے باہر نریندر مودی کی حکومت کو ہر طرف سے ناکامی کا سامنا ہے ۔ اس لئے مودی کے پیاروں نے ملک میں سستی شہرت کیلئے نئے ڈرامے رچانے شروع کر دیئے ہیں ۔ اب انہوں نے ایک نئی مہم میں7 ہزار حاملہ خواتین میں ’’ طاقت والے لڈو‘‘ تقسیم کرنے شروع کر دئیے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی حکومت مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز گجرات کے اپنے لوک سبھا حلقہ گاندھی نگر میں حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور '’لڈو وترن یوجنا‘ کا آغاز کیا ۔حاملہ خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ شری کرشن کا ’بال گوپال‘ روپ صحت مند بچوں میں مثالی سمجھا جاتا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ گاندھی نگر کے علاقے میں حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور '’لڈو وترن یوجنا‘ کا آغاز ہورہاہے۔ اس میں تقریبا سات ہزار حاملہ خواتین کو رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعے بچے کی پیدائش تک ہر ماہ 15 غذائیت سے بھرے لڈو مفت ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں حکومت کا ایک پیسہ بھی نہیں لیا جائے گا کیونکہ اس کی ذمہ داری رضاکار تنظیموں نے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بچے صحت مند نہیں ہوتے ، ان کو جنم دینے والی ماں صحت مند نہیں ہوتی ۔ یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ پر حملے کا اب بھی خطرہ ہے ،ترجمان پینٹاگون