ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 170 کیسز ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 170 کیسز سامنے آئے۔
پاکستان کے قومی ادراہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 671 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.34 فی صد رہی۔
COVID-19 Statistics 30 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 30, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 12,671
Positive Cases: 170
Positivity %: 1.34%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 111
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 68 ہزار 971 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 30 ہزار 569 ہو چکی ہے۔