ضمنی الیکشن سے قبل عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اہم شخصیت نے این اے 157 سے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:جیل سے رہائی پاتے ہی پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ دوبارہ گرفتار
تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد کیا، ملاقات میں این اے 157 سے پی ٹی آئی امیدوار مہربانو بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام فضل الرحمان، زرداری، نواز، شہباز کی اصلیت جان چکے، ان لوگوں نے قومی خزانے سے 1100 ارب روپے کی ڈکیتی کی، اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے انہوں نے نیب قانون کو تبدیل کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ عوامی مفادات کی نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک اس وقت سیلاب کیساتھ قرضوں میں بھی ڈوب چکاہے، ہم بحرانوں کی زد میں ہیں، ایسے حالات میں کراچی سے خیبر تک ایک ہی آواز سنائی دیتی ہے کہ "کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان” کی صدائیں ہیں۔
Shah Mahmood Qureshi & Sikandar Bosan addressed a gathering at Kot Gujran for PTI's Mehar Bano Qureshi NA157 Multan bypoll due on 11th September. pic.twitter.com/OtN7crQ4Qb
— PTI Politics. (@PTIPoliticsss) August 28, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت مرکزمیں دو ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے، صرف ایک جھونکے کی مہمان ہے، سیاسی تجربہ کہہ رہا ہے کہ یہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے زین قریشی کے استعفے سے خالی ہوئی تھی، این اے 157 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی۔