(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 108 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن سے قبل عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے عابد شیر علی پر جرمانہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا۔
ترجمان کے مطابق ن لیگی امیدوار کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے اعلانات مساجد سے کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عابد شیر علی کا الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، انہیں جرمانہ کرکے ادائیگی 3 دن میں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔