(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواء کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، کرم، چترال، دیر، سوات، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
پنجاب کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مری، راولپنڈی، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جہانگیر ترین کا خیبر پختونخواء کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے حوالے سے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لسبیلہ، آوران، بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔