بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری

Aug 30, 2022 | 10:07:AM

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس مہنا کر کے بقایا رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عابد شیر علی پر 25 ہزار جرمانہ عائد

جسٹس شاہد وحی نے نجی کمپنی ،تاجروں اور شہریوں کی متعدد درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جس کے باعث بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔

 وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ یہ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے ٹیکس منہا کرنے کا فیصلہ دے دیا۔

مزیدخبریں