(مانیٹرنگ ڈیسک)سپورٹس کے شعبے میں گولڈمیڈل کی خوشی ملنا قابل تحسین , وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ایک ارب ڈالر سے لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے قریب نیا سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ، لاہور، ملتان سمیت چار شہروں میں پہلوانو ں کیلئے جم او رکمپلیکس بنائیں گے، بڑے ادارے کھلاڑیوں کو ملازمتیں دیں تاکہ وہ روزگار سے بے فکر ہو کر کام کر سکیں,نجی یونیورسٹیوں میں سپورٹس کے فروغ کیلئے وائس چانسلرز کو بلا رہے ہیں، بچو ں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے غیر ملکی اور اچھے کوچ لائیں گے،ماضی میں نظر انداز سپورٹس کے شعبے کو دوبارہ بحال اور فنکشنل کریں گے۔
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کے نزدیک ایک ارب ڈالر سے 25 منز لہ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا،نئے کمپلیکس میں پنجاب گورنمنٹ 30 فیصد اور 70 فیصد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت دے گی۔کھلاڑیوں کے سٹیڈیم آنے جانے کیلئے زیر زمین ٹنل بنائی جائے گی،جدید کمپلیکس بننے سے کرکٹ کے میچ دبئی کی بجائے لاہور میں کرانا آسان ہوگا,حکومت پنجاب سپورٹس کے شعبے کو نظر انداز نہیں کرے گی,
انہوں نے کہا کہ کبڈی کے کھلاڑیوں کیلئے جہاں سے بھی اچھا کوچ ملے گا لے کر آئیں گے، خواتین کی کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلو ں میں کوچنگ اور حوصلہ افزائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ کی اونچی اڑان، ڈالر ہلکان