آئی ایم ایف سے قسط ملتے ہی وزیر خزانہ نے بڑی خوشخبری سنادی

Aug 30, 2022 | 11:03:AM
مفتاح اسماعیل,وزیر خزانہ ,آئی ایم ایف,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے آئی ایم ایف کا پروگرام یقیناً ریلیکس ہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا  کہنا تھا کہ   مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عالمی برادری سے فلیش اپیل کی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی ہےکہ اس اپیل کے جواب میں 16 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں :آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دیدی

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دیدی،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی ،آئی ایم ایف کی پاکستان کو تقریباً 1 ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری  دی ہے ،آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو قرض کی رقم منتقل کردی جائے گی ۔