(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے آئی ایم ایف کا پروگرام یقیناً ریلیکس ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عالمی برادری سے فلیش اپیل کی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی ہےکہ اس اپیل کے جواب میں 16 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
ضرور پڑھیں :آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دیدی
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دیدی،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی ،آئی ایم ایف کی پاکستان کو تقریباً 1 ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے ،آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو قرض کی رقم منتقل کردی جائے گی ۔