اداروں کیخلاف بیان: شہباز گِل کی درخواست ضمانت مسترد

Aug 30, 2022 | 11:14:AM
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے شہباز گِل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے اداروں کے خلاف بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گِل کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔ شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گِل کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے جبکہ وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔