(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے اداروں کے خلاف بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گِل کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔ شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گِل کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے جبکہ وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔