آئی ایم ایف کا پروگرام معیشت کی سمت کے تعین میں معاون ہو گا: شہباز شریف

Aug 30, 2022 | 12:10:PM

(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہمیت رکھتی ہے،معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ مضبوط معیشت کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ضروری ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام معیشت کی سمت کے تعین میں معاون ہو گا۔

Revival of IMF program, though critical to our economy, is not an end in itself. It offers a pathway to reorient our economy. We will have to work hard to make it self-sufficient. Pakistan must break out of economic straitjacket, which is only possible through structural reforms.

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) پروگرام کی بحالی پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت ہے جس سے اب پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا، پاکستان مشکل معاشی امتحان سے سرخرو ہوکر نکلا ہے، آئی ایم ایف ہماری منزل نہیں، منزل پاکستان کی خود انحصاری ہے۔ 

 انہوں نے پروگرام کی بحالی پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔ مسلم لیگ کی گزشتہ حکومت کی طرح آئی ایم ایف کو خداحافظ کہنے کی امید ظاہر کی،آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔ 

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے کی توثیق کر دی جس کے بعد آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہو گیا ہے،عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی،  پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی، ایگزیکٹو بورڈ نے سٹاف لیول معاہدے کی توثیق کردی۔
 پروگرام کی بحالی کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز فوری ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نےبڑا اعلان کردیا

مزیدخبریں