فواد چودھری نے موجودہ نظام حکومت کو الٹانے کا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے موجودہ نظام حکومت کو الٹانے کا دعویٰ کردیا ۔کہتے ہیں کہ اس فسطائیت کے خلاف جنگ جاری رہے گی، اس نظام کوالٹا نہ سکے تو یہ ناکامی پاکستان کاالمیہ ہو گی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف موجودہ نظام سے نبرد آزما ہے، بدترین میڈیا سنسرشپ،عدالتی اور قانونی محاذ پر سازشیں اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں۔
تحریک انصاف نظام سے نبرد آزما ہے بدترین میڈیاسنسرشپ،عدالتی اور قانونی محاذ پر سازشیں اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں لیکن عوام کے دل ان سے نہیں موڑے جا رہے اس فسطائیت کے خلاف جنگ رہے گی،اس نظام کوالٹا نہ سکے تو یہ ناکامی پاکستان کاالمیہ ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہرحربے استعمال کرنے کے باوجود عوام کے دل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے نہیں موڑے جا رہے ہیں۔