(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیا گیا توہین الیکشن کمیشن نوٹس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد الحسن نے ابتدائی دلائل سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ،سات ستمبر کو الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کو فوادچوہدری کیخلاف کاروائی سے بھی روکنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے،توہینِ عدالت کا اختیار صرف اعلیٰ عدالتوں کو حاصل ہے۔
ضرور پڑھیں :فواد چودھری نے موجودہ نظام حکومت کو الٹانے کا دعویٰ کردیا
وکیل درخواست گزار کا موقف میں مزید کہنا ہے کہ آئین میں دیئے گئے مخصوص اختیارات عام قانون سازی کے تحت دوسرے اداروں کو تفویض نہیں کئے جا سکتے، عدالت عالیہ نے درخواست پہ الیکشن کمیشن کو سات ستمبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حتمی حکم جاری کرے سے روک دیا۔