(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی کو 200 یونٹس کی بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے آج صارفین کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیے: بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، سینکڑوں کنکشن منقطع
فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے سنایا جبکہ صارفین کی جانب سے درخواست چوہدری رضوان الہی ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فیصلے پر نطرثانی کی جائے اور اس ریلیٖف کو تمام صارفین تک پہنچایا جائے۔