سیلاب متاثرین موبائل فونز کیسے ریچارج کرتے ہیں؟

Aug 30, 2022 | 14:45:PM

علی رامے

 (24 نیوز) بجلی کی سہولت سے محروم سیلاب متاثرین اپانے موبائل فونز کیسے ریچارج کرتے ہیں ؟ دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین بہت سی سہولیات سے محروم ہیں لیکن موبائل فون کو ریچارج کرنے کی سہولت ابھی بھی موجود ہے۔ کوٹلہ پہلوان کے محمد امین بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود سیلاب متاثرین کے موبائل کی بیٹریاں 100 فیصد کر کے دے رہے ہیں۔

محمد امین ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں جہاں لوگ کھانے پینے کی اشیا کے لیے تو کم ہی آتے ہیں البتہ موبائل فون کو ریچارج کرانے والوں کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے۔

 محمد امین کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث وہ اتنے متاثر نہیں ہوئے لیکن اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے اور رابطوں کی بحالی کیلئے حاضر ہیں۔ دکاندار محمد امین چھوٹے سے سولر سسٹم کے تحت سیلاب متاثرین کے موبائل فونز ریچارج کر رہے ہیں لیکن وہ حکومتی اقدامات سے نا خوش ہیں۔

محمد امین نے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کےلئے مشکل اس گھڑی میں مدد کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں