(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے جنرل ریکروٹمنٹ کا فیز فور مؤخر کر دیا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق جنرل ریکروٹمنٹ (فیز 4) امتحانات 4 سے 17 ستمبر تک شیڈول تھے۔ جنرل ریکروٹمنٹ (فیز 4) امتحان اب 23 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔