حلیم عادل کو گرفتارکرنے سے روکنا  پی ٹی آئی رہنماؤں کو مہنگا پڑ گیا

Aug 30, 2022 | 16:17:PM

 (24نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنماءحلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل کراچی کے باہر گرفتار کرنے سے روکنے اور ہلڑ بازی پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کے باہر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گزشتہ روز کراچی کی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کی تھی تاہم جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرتے وقت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی۔

ہلڑ بازی بھی کی گئی جس پر پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان، ایم پی اے شاہنواز جدون، راجہ اظہر اور 30 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،نیو ٹاؤن پولیس سٹیشن میں درج مقدمے میں ہنگامہ آرائی، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی گزشتہ روز سینٹرل جیل کراچی کے باہر ہلڑ بازی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیںوزیراعلیٰ پنجاب نےبڑا اعلان کردیا

مزیدخبریں