ملکی مفاد کیخلاف بات کرنیوالے کو سخت سزا ملنی چاہئے ،چودھری شجاعت

Aug 30, 2022 | 17:42:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جو لوگ ملکی مفادات کے خلاف بات کرتے ہیں یا لکھتے ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے، ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت نے کہا کہ قومی مفاد کے خلاف اگر کوئی ثبوت ملے تو بڑے سے بڑے آدمی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہئے،ان کا کہناتھا کہ سیلاب اس وقت قومی ایشو ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہے،ہمیں ان ممالک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کی، چودھری شجاعت نے کہا کہ ہم ان محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے بڑھ چڑھ کر امداد میں حصہ لیا،تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد و بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں،سیاسی لیڈران ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری کا الیکشن کمیشن کیخلاف بڑا اقدام

مزیدخبریں