ہندوستان کے گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہندوستان سے تعلق رکھنے والے معروف ترین بزنس مین گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ۔
بلومبرگ بلین نئیرانڈیکس کے مطابق پہلی بارایشیا سے تعلق رکھنے والی کارروباری شخصیت گوتم اڈانی 137.4 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین آدمی بن گئے ۔
بھارتی تاجرگوتم اڈانی کے اثاتوں میں سال 2022 میں 60.9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اڈانی فروری میں مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے امیر ترین شخص بنے اور جولائی میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ایلون مسک 251 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 153 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ گوتم اڈانی 137.4 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے نمبر ہیں جبکہ برنارڈ آرنلٹ 136 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے، بل گیٹس 117 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ایشیائی شخص بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں ٹاپ تھری میں شامل ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیڈی ڈیانا کے استعمال میں رہنے والی گاڑی کی نیلامی