بلاول بھٹو نے ایک گھنٹے میں ایک کھرب 30 ارب جمع کرلئے 

Aug 30, 2022 | 22:54:PM
بلاول بھٹو ، سیلاب متاثرین
کیپشن: بلاول بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریبا ایک کھرب تیس ارب روپے جمع کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دی،بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ہلال احمر، ریڈ کراس سمیت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے مثبت ردعمل دیا، چین، ترکیہ، امریکا، برطانیہ، آذر بائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات ودیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا، بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات، کھانے پینے کی اشیاءسمیت دیگر اہم امدادی سامان کی بھی امداد دی گئی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک سمیت مختلف عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال سے پاکستان کا 70 فیصد علاقہ متاثر ہو چکا : بلاول