واٹس ایپ کا اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کی معروف ترین سماجی رابطوں کی اپیلی کیشن واٹس ایپ مسلسل نئےفیچر متعارف کروا رہی ہے،اور اب یہ اپیلی کیشن ایموجیز کے ساتھ اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔
واٹس ایپ کےحوالے سے خبریں دینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایموجیز کے ساتھ اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے، جس سے صارفین اپنے اسٹیٹس میں ایموجیز کا استعمال کرکے اس کو مزید جاذب بنا سکیں گے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق ابھی تک واٹس ایپ اسٹیٹس میں 8 تصویریں شامل کرنے کا آپشن موجود ہے اوراب یہ صرف 8 ایموجیزتصاویرتک محدود نہیں رہے گا، کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے اس میں مزید ایموجیز شامل کیے جارہے ہیں،یہ نیا فیچر ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کو جلد دنیا بھر کے صارفین کو استعمال کیلئے پیش کرد یا جائے گا۔
خیال رہے کہ جو آپ واٹس ایپ پر دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں؟ وہ24 گھنٹے کے بعد خود بخود ختم ہوجا تاہے،جس میں صارف تصاویر، ویڈیوز، GIFs اورالفاظ کا استعمال کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ: آئمہ بیگ کے ساتھ نیپالی گلوکارہ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی
اور پریشان نہ ہوں یہ سب آپ کی چیٹس اور کالز کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ محفوظ ہوتا ہے۔