سعودی عرب: نبی کریم ﷺ کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز 

Aug 30, 2023 | 09:38:AM
 سعودی عرب میں پیغمبراسلام ﷺ کی ہجرت کے واقعات پرمبنی پہلی منفرد نمائش کا آغازکر دیا گیا ہے۔ جس سعودی اوردیگرغیرملکیوں کی بڑی تعداد نمائش دیکھنے نیشنل میوزیم پہنچ رہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پیغمبراسلام ﷺ کی ہجرت کے واقعات پرمبنی پہلی منفرد نمائش کا آغازکر دیا گیا ہے۔ جس سعودی اوردیگرغیرملکیوں کی بڑی تعداد نمائش دیکھنے نیشنل میوزیم پہنچ رہی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیزسنٹرفار ورلڈ کلچر اثرا کے تعاون سے نیشنل میوزیم میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آغازکردیا گیا ہے جس میں آنحضرت ﷺکی ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کو مختلف ماڈلزاورتھری ڈی سکرینوں کی مدد سے اجاگر کیا گیا ہے۔

'

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

ہجرت مدینہ وہ ہجرت تھی جس نے تاریخ کا دھارا بدل کررکھ دیا اوراسلامی ریاست کی بنیاد رکھی اسی اہم واقعے کے بعد سے ھجری تقویم کا آغازہوا،نمائش میں ان نمونوں کے بارے میں سب سے اہم دستیاب معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے جوعمومی طورپراسلامی تہذیب کی فراوانی اورخاص طورپرپیغمبر اسلامﷺ کے ورثےکے تنوع کی عکاسی کرتی ہے نمائش تیس دسمبرتک جاری رہے گی۔