ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیشی ٹیم کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آج سے پاکستان میں شروع ہونے والے ایشیا کپ سے قبل ہی بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ’’لٹن داس ‘‘ کو وائرل بخار کی وجہ ایشیا کپ سے باہر ہونا پڑ گیا ، لٹن داس کو کچھ روز قبل وائرل بخار نے آ گھیرا لیکن وہ اس سے چھٹکارا نہ پا سکے جس کے باعث اب اسکواڈ میں ان کی جگہ انعام الحق کو شامل کر لیا گیا,انعام الحق آج سری لنکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے،ا یشیا کپ میں بنگلا دیش کا پہلا میچ سری لنکا کیخلاف ہے جو کہ 31 اگست کو شیڈولڈ ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول بھی ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے، کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نیپال کیخلاف میچ کیلئے پاکستان پلینگ الیون کا اعلان
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں آج مدمقابل ہوں گی جب کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی ،پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔