عمران خان کی نااہلی ختم ہوئی نہ سزا،ریلیف ملنا ناممکن،بڑا انکشاف

Aug 30, 2023 | 10:02:AM

Read more!

(24 نیوز)عمران خان کی نااہلی ختم ہوئی نہ سزا،ریلیف ملنا ناممکن .معروف صحافی سلیم بخاری نےبڑا انکشاف کردیا۔

24 نیوز کے پروگرام’سلیم بخاری شو ‘میں گروپ ایڈیٹر سلیم بخاری نےعمران خان کی سزا معطل ہونے پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا ہے  کہ نہ تو عمران خان کی رہائی ہوئی ہے نہ ہی انکا کیس ختم ہوا ،جس طرح پی ٹی آئی کے لوگ جشن منا رہےتھے کہ شاید خان صاحب باہر آجائیں  تو میں بتاتا چلوں کہ عمران خان کی صرف سزا معطل ہوئی ہے جو ان کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ جرمانہ ہوا تھا۔

ضرورپڑھیں:آئی ایم ایف نے ہاتھ کھڑے کردئیے؟مہنگائی کا نیا طوفان،پٹرول،بجلی ،ڈالر ہر چیز مہنگی
عمران خان کو تھوڑا سا ریلیف ملا ہے ان کی صرف سزا معطل ہوئی ہے نہ تو وہ رہا ہوں گے۔ اور نہ ہی انکی نااہلی ختم ہورہی ہے۔ جج  نے تاثر اس طرح دیا کہ آپ بس 5 لاکھ کے مچلکے جمع کروائیں ہم آپ کی رہائی کے آرڈر جاری کررہے ہیں تو اس پر لوگ جشن منا رہے تھے۔لیکن اس پر فوری طور پر سیکریٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ نہیں خان صاحب ہماری نگرانی میں ہیں ہم ان کو 30 اگست کو آفیشل سیکریٹ  ایکٹ عدالت میں پیش کریں گے کہ ہمیں مزید ان کا ریمانڈ تو نہیں مل رہا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ شہباز شریف کو پتہ تھا کہ لاڈلے کو ریلیف ملنا ہے اسی وجہ سے انہوں نے اپنا بیان تیارکر رکھا تھا وہ کہتے ہیں کہ گڈ ٹو سی یو، گڈ لک کہنے والا جج کا میسیج ہائی کورٹ تک پہنچ جائے گا  تو اس کو ریلیف ملنا ہی تھا  کہ سپریم کورٹ کے جج نے کیا کہا تھا۔

مزیدخبریں