جیل میں جوان قیدی دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)لاہور کیمپ جیل میں اقدام قتل کا 30سالہ قیدی ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔ سابقہ پولیس ملازم محمد علی کچھ عرصہ قبل اقدام قتل کے مقدمہ میں جیل آیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق محمدعلی کو بیرک میں دل کا دورہ پڑا، ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس،کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بے گناہ قرار
یاد رہے کہ متوفی محمدعلی تھانہ مانگا منڈی میں درج کیس میں جیل منتقل کیا گیا تھا۔