(جمال الدین جمالی )پرویز الہٰی کی نامعلوم مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم پر عمل درآمد کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید راں پیش ہوئے،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ سمیت دیگر لاء افسران پیش ہوئے ، سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ آپ کس طرح پنجاب کے دلائل دے سکتے ہیں ،ایڈووکیٹ جنرل آ کر کہیں تو کوئی دوسرا لا افسر دلائل دے سکتا ہے ،جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ میں سیاسی کیسز کی پیروی کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی ٹیم کا سربراہ ہوں ، اس کیس میں بھی پہلے پیش ہوچکا، درخواستگزار وکیل کو میرے پیش ہونے پر اعتراض نہیں ، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ مجھے آپ پر اعتراض ہے، پنجاب حکومت کی اصل نمائندگی ایڈووکیٹ جنرل کرتا ہے،وہ آکر کہیں تو آپ دلائل دے سکتے ہیں ، عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ارشد شریف قتل کیس،کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بے گناہ قرار