(ویب ڈیسک)ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ، سریے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی,اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی,تعمیراتی صنعت کے بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
جے ایس ریسرچ کے مطابق 8000 روپے اضافے کے بعد اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستان میں تعمیراتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مستقبل کے بارے میں خدشات کو جنم دیتا ہے۔
تعمیراتی شعبہ جو کہ ملک کی اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد ہے، خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بحران کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی پرواز نہ تھم سکی،قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا
خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 مہنگا ہوا ہے۔جس سے باقی چیزوں کی بھی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔اور سریے کی قیمت میں 20 سے 40 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔