کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق، ملزمان فرار

Aug 30, 2023 | 11:13:AM
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  نی جی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا،کانسٹیبل اختر حسین بلوچستان کانسٹیبلری میں ملازم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جارہا تھا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول برآمد کرلئے گئے۔

مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:افریقی ملک گبون میں الیکشن معطل ،فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا