بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف نے تحریری پلان مانگ لیا

Aug 30, 2023 | 11:53:AM

(ویب ڈیسک) مہنگائی سے ستائے عوام  پر بھاری بھرکم بجلی بلوں کا بوجھ  کچھ کم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا گیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان  سے تحریری پلان طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی کے بھاری بلوں میں کمی کی تجاویز پیش کی ہیں، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے ، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز سے رابطہ کیا اور بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز پیش کر دیں،آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے پاکستان کے مؤقف پر بریفنگ لی اور  بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے پاکستانی حکام سے تحریری پلان مانگ لیا،ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آج شام تک آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افریقی ملک گبون میں الیکشن معطل ،فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جولائی میں ٹیکس وصولیوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی، اگلے چند دنوں میں ایف بی آر حکام اور آئی ایم ایف کا دوبارہ رابطہ ہو گا۔

مزیدخبریں