(عامر ڈوگر)مظفرگڑھ ، ضلع لیہ میں اراضی کے کیس میں عمران خان کی بہن اور بہنوئی مظفرگڑھ اینٹی کرپیش ہو گئے۔ڈاکٹر عظمیٰ کیخلاف لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پر خریدنے کا الزام ہے.
عمران خان کے بہنوئی اور بہن کے خلاف لیہ میں اراضی اسکینڈل رواں سال سامنے آیا تھا۔عدالت نے سماعت کی تاریخ بڑھاتے ہوئے مزید ریکارڈ طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن عدالت میں آئندہ پیشی 14 ستمبر کو ہوگی۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اربوں کی زمین صرف 13 کروڑ میں خریدی ،زمین دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے 22-2021ء میں خریدی گئی۔ ملزمان نے جعلی انتقالات کروائے،اور زمین غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی۔زمین ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی،دھوکہ دہی سے خریدے گئے رقبہ کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے۔
مزید پڑھیں:بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا،اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا، ڈاکٹر عظمیٰ خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا۔