(حسن علی)تاجروں نے امیر جماعت اسلامی کی 2ستمبر کو بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی۔
ہڑتال کی حمایت کا اعلان صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز، محمد اشرف بھٹی صدر انجمن تاجران پاکستان، سابق نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق اور شیخ عتیق الرحمن صدر بانو بازار انارکلی نے کیا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے تاجر برادری سے ملاقات کی، تاجر برادری کو بھی بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں: بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف نے تحریری پلان مانگ لیا
وفد میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، اعجاز تنویر صدر پاکستان بزنس فورم لاہور، ای سی ممبر لاہور چیمبر موجود، عبدالودود علوی سینئر نائب صدر پاکستان بزنس فورم پنجاب، چوہدری محسن بشیر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان بزنس فورم، صدر جماعت اسلامی یوتھ لاہور جبران بٹ، احمد سلمان بلوچ بھی موجود تھے۔