تنگوانی دیہی مرکز میں پیدا ہونے والے دو بچے دم توڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد رمضان میرانی) تنگوانی رورل سینٹر پر پیدا ہونے والے دو بچے دم توڑ گئے،بچوں کی ورثاء نے ہسپتال کے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تنگوانی کےمدرسہ محلہ کے رہائشی معشوق علی ملک اپنے بیوی کو ڈیلیوری کے لیے ہسپتال لے گئے۔خاتون کے جڑواں بچے پیدا ہونے پر انہیں آکسیجن پر رکھا گیا،ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث بچے دم توڑ گئے۔
ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث بچے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے، بچوں کو آکسیجن نہیں ملا،ڈاکٹرز نے بچوں پر توجہ نہیں دی ۔ بچوں کے والد معشوق علی ملک کا کہنا تھا کہ غفلت کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرکے انصاف دلایا جائے ۔ بچوں کی ہلاکت پر والدہ غم سے نڈہال ہوگئی۔
ڈیوٹی پر موجودڈاکٹر ممتاز کا کہنا تھا کہ بچے کچھ وقت زندہ تھے ،پھر دم توڑگئے،بچوں کا سپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے بچے دم توڑ گئے ۔ بچوں کو دیگر ہسپتال ریفر کردیا گیا تھا مگر وہ بچ نہ سکے ۔