میرے کوچ نے مجھے 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹینس سٹار سلیمہ صفر کا انکشاف

Aug 30, 2023 | 12:46:PM

(ویب ڈیسک) تیونس کی سابقہ ٹینس سٹار سلیمہ صفر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کوچ نے تین سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب ان کی عمر صرف  12 برس تھی۔

العربیہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سلیمہ صفر نے تیونس کے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کوچ ریگیس ڈی کیماریٹ نے انہیں صرف 12 برس کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا، سلیمہ صفر کے بقول  ریگیس نے پہلی بار اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کی بیٹی بھی گھر پر ہی تھی، سابقہ ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کو تسلیم کرنے میں مجھے 25 اور عوامی طور پر اس کا اظہار کرنے میں 35 سال کا عرصہ لگا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف نے تحریری پلان مانگ لیا

واضح رہے کہ ریگیس ڈی کیماریٹ کو 2014 میں دو کم عمر طالبات کی عصمت دری کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، اس کیس میں 26 سابق اور دو فرانسیسی کھلاڑیوں نے ریگیس کے خلاف جنسی زیادتی اور عصمت دری کی گواہی دی تھی۔

مزیدخبریں