سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس) سرکاری سکول کے طلباء کو اگلے تعلیمی سال میں مفت کتابیں نہیں ملیں گی، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مفت کتابیں دینے سے انکار کر دیا۔
حکومت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی 10 ارب کی مقروض ہے۔ حکومت نے 18 ارب کی کتابیں ٹھیکیداروں سے چپھوائیں جبکہ 18 ارب میں سے صرف 8 ارب ادا کئے۔ اُن کے مطابق بقیہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کتابیں چھاپنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹیکسٹ بک بورڈ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق رواں سال فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مفت کتابوں کیلئے صرف ساڑھے 3 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ کتابوں کی چھپائی کیلئے فراہم کیے گئے فنڈز ناکافی ہیں۔ اگر مزید رقم جاری نہ ہوئی تو سال کے آخر تک کتابوں کی چھپائی ممکن نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے کا حکم
مفت کتابیں نہ ملیں تو سکولوں کے اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔ پنجاب میں سرکاری سکولوں کے طلباء کو سالانہ فی کس 3 ہزار کی کتابیں مفت ملتی ہیں۔