(ویب ڈیسک ) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیر داخلہ اور عمران خان کے قریبی دوست شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا گیا ہے، سپیشل عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ۔
عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ایف آئی اے کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی جب کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی جس کو مسترد کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، خیال رہے کہ اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی اسی کیس میں 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی جس پر عدالت نے دو ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔