سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مسلسل عدم پیشی پر عثمان بزدار کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب سے حتمی منظوری مانگ لی۔
یاد رہے کہ نیب لاہور نے آج بھی آمدن سے زائداثاثہ جات انکوائری کیس میں عثمان بزدار کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔ نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کو مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ نیب کی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے بُری خبر
نیب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ غیر قانونی تقررو تبادلوں کےکیس کی تحقیقات سمیت گندم کی برآمد میں بے مبینہ ضابطگیوں کی چھان بین بھی کر رہا ہے۔