(24 نیو)میاں چنوں میں بجلی کے بل کا ستایا شہری بارات لے کر میپکو آفس پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق دلہے نے احتجاجاً بلوں سے بنا ہار پہنا، خون کی علامتی ڈرپ لگائی اور بارات بنا کر میپکو کے آفس پر پہنچا جہاں اس نے کہا کہ بل نے اس کی ساری انرجی نکال لی ہے۔
اس کے علاوہ سرگودھا میں قوت گویائی اور بصارت سے محروم افراد نے بھی بجلی کے زائد بلوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سینہ کوبی کرتے ہوئے زمین پر لیٹ گئے جب کہ سرگودھا میں دیگر شہریوں نے بھی احتجاج کیا۔
مظاہرین نے سول ہسپتال چوک میں ٹائرؤں کو آگ بھی لگائی اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، خریداروں نے سر پکڑ لئے
دوسری جانب چنیوٹ میں خواجہ سراؤں نے اضافی بلوں پر احتجاجی ریلی نکالی،ادھر سکھر میں تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جب کہ راولپنڈی میں بھی تاجر برادری کاروبار بند کرکے سڑکوں پر نکل آئی اور راجہ بازار، صدر، کمرشل مارکیٹ، راول پنڈی کینٹ اور کچہری چوک میں احتجاج کیا۔