میجر (ر) طاہر صادق کے گھر پر چھاپہ مارنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Aug 30, 2023 | 18:44:PM
میجر (ر) طاہر صادق کے گھر پر چھاپہ مارنے والے پولیس ملازمین کیخلاف مقدم درج کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) ایڈیشنل سیشن جج محمد شوکت نے سابق ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کے گھر چھاپے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں ایس ایچ او سٹی اٹک اور دیگر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ 7 اور 8 اگست کی درمیانی رات ایس ایچ او سٹی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری بغیر وارنٹ طاہر صادق کے گھر گھسی اور ملازمین کو زد و کوب کیا۔

ان کے وکیل نے ویڈیو ریکارڈنگ بھی عدالت میں پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

فاضل عدالت نے اس حوالے سے کہا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کے مطابق گھر میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے جس پر متعلقہ پولیس افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی ضروری ہے۔