ایشیاکپ، سکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری

Aug 30, 2023 | 18:45:PM

(24 نیوز)ایشیاکپ سکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہو گیا،نجی کمپنی کے منیجرملک محمد عباس نے تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کرا دی۔
درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی کے حکم پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ذمہ داری ملی،ایف سی کالج انڈر پاس تا اچھرہ پل نامعلوم ملزموں نے ضروری سامان چرا لیا،ملزموں نے گزشتہ رات گئے بجلی کی تاریں، فائبر تاریں اور لائٹ ٹاور چرا لیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چوری شدہ سامان کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہے،ملزموں نے سکیورٹی انتظامات کو نقصان پہنچایا، کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار، کویتی دینار کی قیمت کتنی ہو گئی؟ کرنسی مارکیٹ سے حیران کن خبر آگئی

مزیدخبریں