وفاقی وزیر تجارت کا 30 دن میں ملک کی بند انڈسٹری کو کھولنے کا اعلان

Aug 30, 2023 | 19:26:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے 30 دن میں ملک بھر کی بند انڈسٹری کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز سے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے 30 دن میں ملک بھر کی بند انڈسٹری کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کردی اور ٹیکسٹائل کی برآمد کیلئے25 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام غیر فعال صنعتوں کی ایک جامع فہرست مانگی لی۔
وفاقی وزیرتجارت و صنعت نے کہاکہ رواں سال کیلئے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 25 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، صرف ایک ماہ کی ڈیڈ لائن کے ساتھ، ملک کے اندر تمام بند صنعتوں کی تیزی سے بحالی کی ہدایت کردی ہے،گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے 16 بلین ڈالر سے موازنہ کرتے ہوئے اس سال 25 بلین ڈالر کا سنگ میل کو عبور کرناہے، مختلف وجوہات کی بنا پر بند صنعت 30 ستمبر تک دوبارہ کھل جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے روپے کے بخیےادھیڑ دیئے, تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
وفاقی وزیر نے کہاکہ صنعتکاروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ذاتی طور پر بات چیت کروں گا چاہے مجھے ان کے گھر ہی کیوں نہ جانا پڑے، ان کا کہناتھا کہ ایف بی آر اور کسٹم سمیت مختلف محکموں کی طرف سے صنعتوں کے زیر التوافنڈز کو تیزی سے حل کیا جائے گا، انجمنوں اور تاجروں کو کھلی دعوت ہے ان کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، گوہر اعجازنے کہاکہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ گیس، بجلی، توانائی اور فنڈز کی تقسیم سے متعلق چیلنجز کو موثر طریقے سے حل کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی کیریئر کی 19 ویں سنچری، ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

مزیدخبریں