سٹیج ڈراموں میں فحاشی،محکمہ داخلہ نے اداکاراؤں کو پرسنل ہیرنگ کیلئے طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ نے سٹیج ڈراموں میں فحاشی اور عریانی پھیلانے کے الزامات پر اداکاراؤں کی معافی مسترد کردی، جبکہ پرسنل ہیرنگ کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے پرسنل ہیرنگ کیلئے ستارہ تھیٹر کی سٹیج ڈانسر تبسم شریف سمیت اداکارہ نایاب خان ، شیلا چوہدری اور ایان اختر کو 5 ستمبر کو طلب کر لیا گیا جبکہ ان کی معافی بھی مسترد کردی۔
محکمہ داخلہ نے تماثیل تھیٹر کے پروفیوسر قیصر ثناء اللہ کی معافی بھی مسترد کرنتے انہیں یکم سمتبر کو پرسنل ہیرنگ کے لئےطلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، خریداروں نے سر پکڑ لئے
خیال رہے کہ ان اداکاراؤں پر سٹیج ڈراموں میں فحاشی اور عریانی پھیلانے کا الزام ہے۔